ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مثبت سمت میں ہے سرکار، جاٹ لیڈروں کاقبلہ بدلا

مثبت سمت میں ہے سرکار، جاٹ لیڈروں کاقبلہ بدلا

Mon, 20 Mar 2017 11:07:34  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 19؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ریزرویشن کی مانگ کو لے کر تحریک کی تیاری میں لگے جاٹ لیڈروں کی خوشامدمیں ہریانہ حکومت اور مرکز کے وزراء کی کوششیں مثبت نتیجہ تک پہنچ سکتی ہیں۔ ہریانہ بھون میں وزیراعلیٰ منوہر لال اور مرکزی وزیر وریندر سنگھ، پی پی چودھری کے ساتھ جاٹ لیڈروں کے ساتھ چل رہی میٹنگ میں درمیان کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش جاری ہے۔اتوار کو قومی دارالحکومت واقع ہریانہ بھون میں ہو رہی ہے دونوں فریقوں کی میٹنگ میں ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال نے جاٹ لیڈروں کے مطالبات کو سنجیدگی سے سنا اور ان پر دھیان دیا۔اورغورکرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ فی الحال پہلے دورکی میٹنگ ختم ہوگئی ۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ پہلے راؤنڈکی میٹنگ مثبت رہی ہے۔ حکومت نے جاٹ لیڈروں کی کچھ مطالبات کو قبول بھی کرلیاہے۔ ذرائع بتاتے ہے کہ جاٹ لیڈر تحریک واپس لینے کو تیار ہیں بشرطیکہ حکومت ان مانگو ں کو جلد قبول کر لے۔ تاہم بتایاجا رہاہے کہ جاٹ لیڈروں نے20 مارچ کے اپنے دھرنے کو ملتوی کرنے کا اشارہ دے دیاہے۔ دوسرے راؤنڈ کی میٹنگ بھی اب شروع ہوگئی ہے۔ جس میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے جاٹ لیڈروں کی جانب سے کچھ گنے چنے لیڈرہی حصہ لے رہے ہیں۔


Share: